’فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا کرنا ہے‘، ورلڈ کپ سے متعلق سابق کرکٹر کا بھارتی بورڈ کو پیغام

سابق کرکٹر نے یہ پیغام اپنے یوٹیوب چینل پر دیا


ویب ڈیسک January 30, 2026

بھارت کے سابق اسپنر روی ایشون ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے لیے ممکنہ ٹیم کمبینیشن سے متعلق بڑا بیان دے دیا۔

اپنے یوٹیوب چینل ایش کی بات پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ 2027 کے لیے بھارت پلیئنگ الیون کے لیے ایک اسپیشلسٹ اسپنر کا انتخاب کر سکتا ہے اور یہ انتخاب کلدیپ یادو اور ورون چکرورتی کے درمیان ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ایک ایسے اسپنر کی ضرورت ہے جو بلے بازی بھی کر سکے۔ اس میں بھارت کے پاس اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر اور رویندر جڈیجا کے آپشن موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ دو اسپنرز کھلا رہے ہیں تو دونوں کو ٹیم میں نمبر آٹھ پر ہونا چاہیے۔ اس لیے دو اسپنرز کا کھلایا جانا مشکل ہے۔ آپ کے پاس دو اسپنر ہو سکتے ہیں لیکن ان میں سے ایک ایسا ہو جا بیٹنگ کر سکے۔

ایشون کا کہنا تھا کہ بھارت فیصلہ کرے کیا کرنا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ بھارت کو صرف ایک اسپشلسٹ اسپنر سے جانا چاہیے۔

مقبول خبریں