سندھ حکومت کا کسانوں کو یوریا کھاد پر سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی کی رقم فراہم کی جا رہی ہے

وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے تحت تصدیق شدہ کسانوں کو یوریا کھاد کی سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبسڈی کی ادائیگی 2 فروری 2026 (پیر) سے شروع ہوگی۔ سردار محمد بخش مہر کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ زراعت نے دوسرے مرحلے کے لیے یوریا کھاد کی سبسڈی کے طور پر 12 ارب روپے سے زائد رقم سندھ بینک کو جاری کر دی ہے۔

اس سلسلے میں تصدیق شدہ 2 لاکھ 12 ہزار 171 کسانوں کی فہرست بھی سندھ بینک کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ گندم کے تصدیق شدہ کسان فی ایکڑ 8 ہزار روپے یوریا سبسڈی کے طور پر سندھ بینک اور متعلقہ بینکوں سے وصول کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی کی رقم فراہم کی جا رہی ہے۔

Load Next Story