بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کیلئے پابندیاں نافذ
موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کیلئے پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخل نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈبل سواری، کالے شیشوں اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر اور پانچ یا زائد افراد کے اجتماعات و جلوسوں پر بھی پابندی ہو گی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ گھروں سے باہر مفلر ، رومال ، ماسک سے چہرہ ڈھانپنے پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔
پابندیوں کا اطلاق فوری ہوگا ، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی۔