بےضابطگییوں اور نیلامی میں ہیرپھیر  کی محکموں کو خود تحقیقات کرنے کا اختیار دے دیا گیا

سرکاری افسران کے بغیر تیاری کے پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں پیش ہونے پر چئیرمن پی اے سی تھری نے اظہارِ ناراضگی کیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے احتساب  کا عمل تیز کرنے کے لئے سرکاری سطح پر خریداری میں بے ضابطگییوں اور نیلامی میں ہیر پھیر  کی محکموں کو خود تحقیقات کرنے کا اختیار دے دیا۔

سرکاری محکمے قانونی طریقہ کار سے انحراف کرنے والے افسران کرنے کے خلاف  خود تحقیقات کرنے کے مجاز ہوں گے، سرکاری محکمے دو ہفتوں میں خود انکوائری کرکے  مالی بے ضابطگییوں کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں پیش کریں گے۔

سرکاری افسران کے بغیر تیاری کے پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں پیش ہونے پر چئیرمن پی اے سی تھری احمد اقبال نے اظہارِ ناراضگی کیا۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال  نے کہا کہ سرکاری محکموں کے مختلف نوعیت کے بے ترتیب آڈٹ پیرے پی اے سی میں پیش کرنے سے احتساب کا عمل متاثر ہو رہاہے ایسے طرز عمل پر مجھے افسوس ہے ۔ایسا کرنے سے ہم  پھر پیچھے چلے جاتے ہیں۔

Load Next Story