وزیراعظم کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ پر قوم کو مبارکباد

مجھے امید ہے کہ  جیت  کا یہ شاندار سلسلہ آئندہ بھی  برقرار رہے گا،وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  پاکستان  کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں کلین سویپ پر قوم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی پذیرائی کی، انہوں  نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز اپنے نام کیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے  کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں یعنی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں غیر معمولی مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور  جذبے کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔

وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ،کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین  پیش کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ  جیت  کا یہ شاندار سلسلہ آئندہ بھی  برقرار رہے گا۔

Load Next Story