ایک ہی ٹکٹ سے متعدد انعام جیتنے والا امریکی شہری

امریکی شہری نے ایک ٹکٹ سے مجموعی طور پر ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم جیتی

امریکا میں ایک شخص کو ان کے والد کی لاٹری کا ٹکٹ تحفتہً دینے کی روایت نے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جتوا دیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے بتایا کہ ان کے والد کی کرسمس پر لاٹری کے ٹکٹ تحفے میں دینے کی روایت نے ان ایک لاکھ ڈالر کا انعام جتوادیا۔

انعام جیتنے والے کھلاڑی نے بتایا کہ ان کا پہلے 10 ہزار ڈالر کا انعام نکلا لیکن بعد ازاں اس ہی ٹکٹ پر 10 ہزار ڈالر ک مزید انعام نکلے۔

انہوں نے اس ٹکٹ سے مجموعی طور پر ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم جیتی۔

Load Next Story