ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی نئی قومی مہم کا باضابطہ افتتاح
ملک بھر میں آج سے پولیو کے خلاف قومی مہم کا باقاعدہ آغاز آج ہو گا، جس کا مقصد 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔
اس مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ حکام کے مطابق مہم کو مؤثر بنانے کے لیے سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں نمایاں پیش رفت کی ہے، تاہم وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے والدین کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
قومی انسداد پولیو مہم وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا نے کہا کہ پولیو کے پچھلے سال 31 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جس میں زیادہ تعداد کے پی کے ہیں۔
مزید برآں کراچی کے کچھ علاقوں میں مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ بلوچستان سے 14 مہینوں سے کوئی کیس نظر نہیں آیا۔