ہمیں چھیڑوگے تو کراچی کے غیور جوان تمہاری نسلیں تباہ کردیں گے، گورنر سندھ
اب افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کراچی کے غیور جوان تمہیں نہیں بخشیں گے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں چھیڑو گے تو ہم تمہیں چھوڑے گے نہیں، تمھاری نسلیں تباہ کر دیں گے۔
اپنے ایک جاری بیان میں کامران ٹیسوری نے نریندرمودی کو انتہا پسند ہندو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی پاکستانی شخص کو بھارتی ایجنٹس نے دہشت گردی کا نشانہ بنایا تو تمہارے ملک میں گھس کر تمہیں ماریں گے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ بلوچستان میں میرےکسی بھائی، بہن یا بچوں کا خون بہےگا تو تمہاری نسلوں کو تباہ کردیں گے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اب افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کراچی کے غیور جوان تمہیں نہیں بخشیں گے۔