کلاکوٹ سے رحمان ڈکیت کا بیٹا گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد
ملزم اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے
فوٹو: فائل
کراچی:
کلاکوٹ سے رحمان ڈکیت کے بیٹے کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت جبران ولد عبد الرحمٰن عرف رحمان ڈکیت کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عادی پیشہ ور ہے، اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف کلاکوٹ تھانے میں ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔