اسلام آباد میں جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کیلیے نئی ویلیو ایشن جاری

جہاں متنازعہ ویلیو ایشن ریٹ ہونگے وہاں ایف بی آر اور ڈی سی ریٹ میں سے جو زیادہ ہوگا وہ لاگو ہوگا

فوٹو فائل

اسلام آباد:

ایف بی آر نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جائیداد کی خریدوفروخت پر ٹیکس وصولی کے لیے پراپرٹی کی نظر ثانی شدہ ویلیو ایشن جاری کردی ہیں۔

ایف بی آر نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جاری کردہ نظر ثانی شدہ ویلیو ایشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اسلام آباد میں پانچ سال تک پرانے رہائشی و کمرشل سپر اسٹرکچر کی ویلیو ایشن تین ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے جبکہ پانچ سال سے زائد رہائشی و کمرشل سپر اسٹرکچر کی ویلیو ایشن ڈیڑھ ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹوری کے دیہی علاقوں میں جائیداد کی ویلیو ایشن یکم جولائی 2025 کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈسٹرکٹ کلکٹر اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہونگے، البتہ جہاں متنازعہ ویلیو ایشن ریٹ ہونگے وہاں ایف بی آر اور ڈی سی ریٹ میں سے جو زیادہ ہوگا وہ لاگو ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کے لیے رہائشی و کمرشل پلاٹس، مکانات، اپارٹمنٹس اور فلیٹس کی الگ الگ ویلیو ایشن مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ

Load Next Story