سیکڑوں نوری سال کے فاصلے پر موجود ’ستاروں کی نرسری‘، تصویر جاری

یہ تصویر ناسا کی ہبل ٹیلی اسکوپ سے عکسبند کی گئی

(تصویر: ناسا)

امریکی خلائی ادارے نے خلا کی گہرائیوں میں موجود ایک ’ستاروں کی نرسری‘ (جہاں ستارے وجود میں آتے ہیں) کی انتہائی خوبصورت تصویر جاری کر دی۔

اس تصویر میں لُوپس 3 نامی ستارہ ساز بادل کو دکھایا گیا ہے جو زمین سے سیکڑوں نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔

نرسری کی یہ تصویر ناسا کی ہبل ٹیلی اسکوپ نے اتاری ہے جس میں نئے ستاروں کے ابتدائی لمحات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ناسا سے تعلق رکھنے والی ایک سائنس دان مونیکا لاؤبیا کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہبل ٹیلی اسکوپ کی یہ تصویر ڈراؤنی لگتی ہے لیکن حقیقت میں نئی زندگی سے بھری ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لُوپس 3 ایک ستارہ ساز بادل ہے جو زمین سے تقریباً 500 نوری سال کے فاصلے پر اسکارپیئس نامی جھرمٹ میں ہے۔

تصویر میں روشن ٹی ٹاؤری ستاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو انتہائی کم عمر ستارے ہیں۔

Load Next Story