عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست؛ جواب جمع نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو شوکاز نوٹس
فوٹو: فائل
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کرانے سے متعلق عدالت میں دائر کی گئی درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کل عدالت میں پیش ہوکر جواب اور شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کرائیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست پر جواب طلب کیا تھا، تاہم آج سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ پیش نہیں ہوئے اور جواب بھی جمع نہیں کرایا گیا۔
وکلا کے توسط سے ذاتی معالجین ڈاکٹر یوسف ،ڈاکٹر خرم اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی سے معائنہ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔