3روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں آج 24 ہزار روپے کا اضافہ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 137ڈالر کے بڑے نوعیت کے اضافے سے 4ہزار 813ڈالر کی سطح پر آگئی
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں 3روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 240ڈالر کے بڑے نوعیت کے اضافے سے 4ہزار 916ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 24ہزار روپے کے اضافے سے 5لاکھ 14ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 20ہزار 576روپے بڑھ کر 4لاکھ 40ہزار 982روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 741روپے کے اضافے سے 9ہزار 146روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 636روپے کے اضافے سے 7ہزار 841روپے کی سطح پر آگئی۔