بی جے پی کی اندرونی لڑائی بے نقاب، ہندو سماج میں بڑھتی تقسیم پر عالمی تشویش

بھارت میں حالیہ سیاسی اور سماجی حالات کے تناظر میں بی جے پی اور آر ایس ایس کو شدید اندرونی کشمکش کا سامنا ہے

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی نظریاتی سرپرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا ہندوتوا ایجنڈا، جو طویل عرصے سے اقلیتوں کے خلاف تفریق کا سبب بنتا رہا، اب خود ہندو سماج کے اندر بھی اختلافات اور تقسیم کو جنم دے رہا ہے۔

بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق، بھارت میں حالیہ سیاسی اور سماجی حالات کے تناظر میں بی جے پی اور آر ایس ایس کو شدید اندرونی کشمکش کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے نئے مساواتی قوانین نے ایک بار پھر ذات پات اور سماجی انصاف پر بحث کو زندہ کر دیا ہے، جس کے اثرات براہِ راست ہندو سماج پر پڑ رہے ہیں۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق، وہ تفریقی سوچ جو ماضی میں بیرونی یا اقلیتی گروہوں کو نشانہ بناتی تھی، اب ہندو سماج کے اندر بھی واضح طور پر پھیلتی دکھائی دے رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوتوا نظریہ پہلے اقلیتوں میں تقسیم کا باعث بنتا تھا، تاہم اب یہی نظریہ ہندو سماج کے مختلف طبقات کے درمیان خلیج کو مزید گہرا کر رہا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story