لاہور: 25 سالہ لڑکی نے جنرل اسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی

25 سالہ عائشہ ولد محمد نواز کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، متاثرہ لڑکی میڈیکل یونٹ 2 میں زیرِ علاج تھی

لاہور کے جنرل اسپتال کی او پی ڈی کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی۔

25 سالہ عائشہ ولد محمد نواز کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، متاثرہ لڑکی میڈیکل یونٹ 2 میں زیرِ علاج تھی۔

عائشہ نے  چوتھی منزل سے چھلانگ لگائی، گرنے کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی زخمی ہوگئی، زخمی لڑکی کو علاج کے لیے سرجیکل ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے چھلانگ لگا دی۔حالت خطرے سے باہر ہے۔

Load Next Story