شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

ملزم نے ساتھی کے ساتھ مل کر مجھے شوہر کے خلاف بھڑکایا اور شادی کا جھانسا دے کر زیادتی کی، متاثرہ خاتون کا بیان

راولپنڈی:

شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم اپنے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

گوجر خان کے علاقے میں راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسا دے کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اسے اس کے شوہر کے خلاف بھڑکایا اور شادی کا جھانسا دے کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس مکمل کروا لیا گیا ہے اور مقدمے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

ایس پی صدر انعم شیر  نے کہا کہ خواتین پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

متعلقہ

Load Next Story