دھرندھر 2 کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

اسپائی ایکشن فلم کا ٹیـزر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا

بالی ووڈ کی پروپیگنڈہ فلم دھرندھر 2 کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا جس میں مداحوں نے رنویر سنگھ کے کردار کو بے حد سراہا ہے۔ 

ادیتیا دھَر کی ہدایت کاری میں بننے والی اسپائی تھرلر فلم دھرندھر، جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی، اب اپنے دوسرے حصے کے ساتھ واپس آ رہی ہے۔

فلم ’دھرندھر 2: دی ریونج‘ کا ٹیـزر جاری کرنے سے قبل فلم کا ایک شاندار نیا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں رنویر سنگھ خون میں لت پت انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

پوسٹر میں رنویر سنگھ بارش میں سرخ روشنی کے نیچے کھڑے دکھائی دیتے ہیں، جو خون کی بارش کا تاثر دیتی ہے۔

اداکار نے یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اب بگڑنے کا وقت آ گیا ہے، ’دھرندھر: دی ریونج‘ دنیا بھر کے سینما گھروں میں 19 مارچ 2026 کو ریلیز ہوگی جو ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔ 

شائقین نے ٹیزر میں رنویر سنگھ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، جب کہ فلم کے لیے جوش و خروش کا اظہار کیا۔

ادیتیا دھَر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک بھارتی جاسوس کے پُرتشدد مشن کے گرد گھومتی ہے، جو پاکستان میں خفیہ طور پر داخل ہو کر وہاں کے جرائم پیشہ گروہوں میں شامل ہو جاتا ہے۔

اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی، تاہم اس کی سیاست اور حقیقی واقعات کی منتخب انداز میں عکاسی پر تنقید بھی کی گئی۔

دھرندھر کی سنسنی خیز جاسوسی کہانی، پُرتشدد ایکشن مناظر اور رنویر سنگھ و اکشے کھنہ کی شاندار اداکاری نے اس فلم کو اسٹریمنگ ناظرین کے لیے ایک دل چسپ تجربہ بنا دیا تھا، جس کے باعث اس کے سیکوئل سے توقعات بھی خاصی بلند ہیں۔

Load Next Story