بلوچستان؛ فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کی پاک فوج کی فوری امداد

نوشکی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی نے پاک فوج کی جُرات و قربانی کو سراہا

بلوچستان میں بھارتی پروکسی فتنہ الہندوستان کی حالیہ بربریت کے دوران پاک فوج عوام کی حفاظت کے لیے میدان میں ڈٹی رہی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پروکسی فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کیلئے پاک فوج کے بروقت امدادی کاروائیوں کی بھرپور پزیرائی کی جارہی ہے۔

نوشکی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی نے پاک فوج کی جُرات و قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ رات کے چار بجے بلوچی لباس پہنے 2 دہشتگردوں نے ہم پر حملہ کیا اور میرے پورے خاندان کو نشانہ بنایا۔

گوادر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی زخمی خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے مجھے بحفاظت ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا اور میرا بہت خیال رکھا۔

Load Next Story