کور کمانڈر ملتان کی مختلف جامعات کے اساتذہ و طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

دو قومی نظریہ ہماری قومی وحدت کی بنیاد ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، کور کمانڈر ملتان


ویب ڈیسک February 06, 2026

ملتان:

کور کمانڈر ملتان کی غازی یونیورسٹی، ڈی جی خان میڈیکل کالج اور میر چاکر خان رند یونیورسٹی ڈی جی خان کے اساتذہ و طلبہ کیساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

خصوصی نشست میں وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر کور کمانڈر ملتان کا کہنا تھا کہ دو قومی نظریہ ہماری قومی وحدت کی بنیاد ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص میں اللہ کی مدد اور قوم کی بھرپور حمایت سے حاصل ہونے والی کامیابی کو اجاگر کیا۔

طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔

شرکاء کی جانب سے نوجوانوں کی فکری و قومی رہنمائی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا گیا۔ شرکاء نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کی آگاہی اور رہنمائی پر مبنی نشستوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں