سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی بحالی کا بڑا فیصلہ
فوٹو: فائل
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی حکام کو بحالی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نے گل پلازہ کی تعمیر سے قبل دکانداروں کو ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت رمضان المبارک میں گل پلازہ کے متاثرین کو بلا کسی معاوض 1200 اسٹالز لگاکر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ویڈ زون میں قائم پولو گراونڈ میں اسٹال لگانے کی اجازت دیں۔ مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ کے دکانداروں اور انتظامیہ سے افسران کو رابطہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، سندھ حکومت اور کے ایم سی سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ رمضان المبارک تاجروں کا سیزن ہوتا ہے انکی ہر ممکن مدد کرینگے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔