اسلام آباد دھماکا، نماز مغرب کی باجماعت ادائیگی، وزرا، آئی جی اور عوام کی بڑی تعداد شریک

نماز مغرب کی جماعت اُن امام نے ہی کروائی جو واقعے کے دوران بھی امامت کروارہے تھے

وفاقی وزرا برائے داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کی مسجد میں نماز مغرب باجماعت ادا کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ مملکت طلال چوہدری اور آئی جی اسلام آباد کی ترلائی کلاں امام بارگاہ میں حاضری دی اور نماز ادا کی۔

نماز مغرب کی جماعت اُن امام نے ہی کروائی جو واقعے کے دوران بھی امامت کروارہے تھے، نماز مغرب کی جماعت میں مقامی افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور وہاں موجود ہر شخص کی آنکھ پرنم تھی۔

نماز کے بعد غمزدہ افراد اور علاقہ مکینوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر بھرپور قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ نے عوام سے گفتگو میں کہا کہ یہ حملہ کسی ایک طبقے پر نہیں، پاکستان کی یکجہتی اور انسانیت پر حملہ ہے، شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کے لیے بہترین علاج یقینی بنایا جا رہا ہے۔ 

محسن نقوی نے یقین دہانی کروائی کہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات جاری ہیں، جلد منصوبے میں شامل عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ

Load Next Story