راولپنڈی: شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور بھتہ وصول کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے شہری سے لوٹی گئی 11 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد

راولپنڈی:

نیو ٹاؤن پولیس نے شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور بھتہ وصول کرنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہری سے دوستی کی، پھر ملاقات کے بہانے بلا کر اسے یرغمال بنایا اور تشدد کا نشانہ بنا کر بھتہ وصول کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے شہری سے لوٹی گئی 11 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق زیرِ حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

Load Next Story