لاہور میں 19 سال بعد بسنت کی واپسی، حارث رؤف بھی جشن میں شریک
لاہور میں 19 سال بعد بسنت کی رنگا رنگ روایت ایک بار پھر لوٹ آئی، شہر کی فضا پتنگوں سے بھر گئی، شہریوں جوش و خروش سے اس تہوار کو منا رہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کے معروف فاسٹ بولر حارث رؤف بھی بسنت کے جشن میں شریک ہوئے۔
پاکستان کے معروف فاسٹ بولر حارث رؤف کو بسنت کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے ایک ویڈیو میں چھت پر چھڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پرانی یادیں تازہ کرنے کے لیے سیڑیوں سے چھت پر چھڑتے ہیں اور چھت پھر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پتنگ اڑاتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ حارث روف خوشگوار انداز میں پتنگ بازی کرتے ہیں کہ اچانک پتنگ کی ڈور ٹوٹ جاتی ہے جس پر وہ کہتے ہیں کہ ہوا بہت تیز ہے۔
Cricket star Haris Rauf - Basant returns to Lahore after 19 years as kites rise again and Pakistan celebrates with Lahoris #basant #basantfestival #phiraaibasant pic.twitter.com/5QSXKLerap
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) February 7, 2026
بسنت کی واپسی پر اندرونِ شہر سے لے کر پوش علاقوں تک پتنگ بازی کا سماں رہا۔ رنگ برنگی پتنگوں نے آسمان کو سجایا، شہریوں کا کہنا تھا کہ بسنت لاہور کی پہچان ہے اور اس کی واپسی نے پرانی یادیں تازہ کر دیں۔
حارث رؤف نے اس موقع پر کہا کہ بسنت لاہور کی ثقافت کا خوبصورت حصہ ہے اور اس کا دوبارہ منایا جانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ تہوار کو ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور حفاظتی اصولوں کا خیال رکھیں۔
یاد رہے کہ بسنت کئی برسوں سے پابندیوں کی وجہ سے نہیں منائی جا رہی تھی، تاہم اس بار محدود پیمانے پر تہوار کی واپسی نے نہ صرف لاہور بلکہ پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔