’تکنیکی غلطی‘ کے سبب ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، حراست کے بعد صحافی بلال غوری کا بیان
گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر حراست میں لیے گئے سینئر صحافی بلال غوری کا بیان سامنے آگیا۔
بلال غوری ایک سینئر پاکستانی صحافی، کالم نگار، اینکر اور میڈیا پرسن ہیں جو مختلف قومی سیاسی، معاشرتی اور عدلیہ سے متعلق معاملات پر اپنے تبصرے اور کالمز کے لیے جانے جاتے ہیں۔
وہ سوشل میڈیا پر بھی فعال ہیں اور اپنے خیالات، تبصروں اور خبروں پر مبنی پوسٹس بناتے رہتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات بلال غوری کو کراچی ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا جب وہ بنگلہ دیش کے انتخابات کی کوریج کے لیے ڈھاکہ جانے والے تھے۔
اب اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی تکنیکی غلطی کی بنیاد پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کسی ادارے کا قصور نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب میں بالکل خیریت سے ہوں اور انشااللہ پہلی دستیاب فلائٹ سے حسب ارادہ ڈھاکہ پہنچوں گا۔
بلال غوری نے لکھا کہ اداروں کی نوازش، مجھے اپنے ملک اور قوم پہ فخر ہے، شکریہ۔
گزشتہ شب کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی تکنیکی غلطی کی بنیاد پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کسی ادارے کا قصور نہیں۔ اب میں باالکل خیریت سے ہوں ۔اور انشااللہ پہلی دستیاب فلائٹ سے حسب ارادہ ڈھاکہ پہنچوں گا ۔اداروں کی نوازش، مجھے اپنے ملک اور قوم پہ فخر ھے، شکریہ ۔
— Bilal Ghauri (@mbilalghauri) February 8, 2026
امید ہے کہ ریاستی ادارے آئندہ کسی سینئر صحافی کی محض تکنیکی غلطی کے باعث گرفتاری کے بعد اسکی ہتھکڑیوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر جاری نہیں کرینگے جن افسروں نے غوری صاحب کی رہائی کے لئے فوری کارروائی کی ان سب کا شکریہ، بلال غوری صاحب کے سفر بنگلہ دیش کے لئے ہماری نیک تمنائیں… https://t.co/xmAcTEpye1