دھابیجی میں پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، پائپ لائن پھٹ گئی

لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے کا وقت لگے گا


ویب ڈیسک February 08, 2026

دھابیجی میں پانی کے بیک پریشر سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 ایک بار پھر پھٹ گئی ہے۔

دھابیجی میں پائپ لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہگیا ہے اور بڑا علاقہ زیرآب آگیا ہے۔واٹرکارپوریشن کے عملے نے متاثرہ لائن کا وال بند کرکے مرمت کاکام ہنگامی بنیاد پر شروع کردیا ہے۔

واٹرکارپوریشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے کا وقت لگے گا۔  کراچی کو پانی کی فراہمی میں سو ملین گیلن کمی کا سامنا رہے گا۔

واضح رہے کہ چار روز قبل بھی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے 2 لائنیں لائن نمبر5 اور لائن نمبر2 پھٹ گئی تھی۔

مقبول خبریں