پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تحت جاری قومی چیلنج کپ ٹورنامنٹ کی کوارٹر لائن اپ مکمل
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تحت جاری قومی چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی کوارٹر لائن اپ مکمل ہو گئی۔
گروپ مرحلے کے آخری دن اتوار کو پاکستان نیوی اور میمسنز نے بغیر کسی گول کے مقابلہ برابر رہنے کے باوجود کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی،گروپ بی میں دفاعی چیمپین پاکستان واپڈا نے علی رضا کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ہزارہ کوئلہ کو 5گول سے ہرا دیا۔
گروپ سی میں پاکستان آرمی نے انٹرنیشنل سپلائی کمپنی 0-2 اور گروپ ڈی میں ایس اے گارڈنز نے نمزو کو 0-1سے قابو کر لیا۔
کوارٹر فائنل میں کے آر ایل کامیمسنز ،واپڈا کا پی اے ایف،پاکستان آرمی کا نمزو اور ایس اے گارڈنز کا انٹرنیشنل سپلائی کمپنی سے مقابلہ ہوگا۔