راولپنڈی؛ شہری کی گلے پر چھری چلا کر خودکشی، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
فوٹو: اسکرین گریب
پیرودھائی کے علاقے میں خود کو ذبح کرنے والے شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں انہیں اپنے گلے پر چھری پھیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فاروق نامی شہری نے دوکان سے چھری اٹھا کر اپنے گلے پر پھیر لی اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں خود کشی کرنے والے شخص کو چھری گلے پر چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکان دار اور ایک اور شخص نے خود کشی کرنے والے شخص کو روکنے کی کافی کوشش کی لیکن خود کشی کرنے والا شخص کافی دیر تک گلے پر چھری چلاتا رہا اور زخم گہرا ہونے اور خون بہنے پر آخر میں گر پڑا۔
پولیس نے بتایا کہ فاروق کی جیب سے جو شناختی کارڈ ملا اس پر پشاور کا ایڈریس درج ہے۔
پولیس نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے 22 سالہ فاروق رشتے کے تنازع پر گھر والوں سے جھگڑا کرکے ایک دن قبل ہی راولپنڈی آیا تھا۔