موسمیاتی تبدیلی، پاکستان کا اہم مسئلہ بنتا جارہا ہے، وزیر خزانہ کا چوتھی کلائمٹ کانفرنس سے خطاب
او آئی سی سی کے تحت پاکستان میں چوتھی کلائمٹ کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کلائمٹ دنیا کےساتھ اب پاکستان کا بھی اہم مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بڑے نوعیت کے مسائل سامنے آرہے ہیں۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے چوتھی کلائمیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 کے سیلاب نے بتایا کہ پاکستان بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کررہا ہے۔ یہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہےکہ ہم سب ملکر کلائمیٹ چینج کے روک تھام سے متعلق کام کریں۔
انہوں نے بتیا کہ حکومت بھی اس حوالے سے اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ کانفرنس کا مقصد اس حوالے سےآگاہی اور مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ ہم نے یہاں توانائی، مالیات اور ماحولیات سے متعلق ماہرین کو مدعو کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہمارے پاس آئی ایم ایف کا 1.3 ارب ڈالر کا کلائمیٹ فنڈ ہے۔ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمیٹ فیسیلیٹی بھی ہمارے پاس موجود ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ جیسے ٹھوس آئیڈیاز کے ذریعے ہم موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کو کم کرسکتے ہیں۔ بینک ایبل پراجیکٹ لے کر آئیں فنڈنگ موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کلائمٹ چینج کی مد میں عالمی بینک کے ساتھ 3ارب ڈالر کے 10سالہ پروگرام میں شامل ہیں۔ اسی نوعیت کی سہولیات ایشین ڈیولپمنٹ بینک ودیگر عالمی اداروں کی بھی ہیں۔