بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بھی گھر پر بسنت منانے کا اعتراف کرلیا

لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا ہے، میرا بڑا بیٹا بہت جنونی اور شوقین ہے، بہن بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بھی گھر پر بسنت منانے کا اعتراف کرلیا۔

اے ٹی سی پنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے کسی کو نہیں کہا تھا کہ بسنت نہ مناؤ، لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا ہے، میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ لاہوریوں کا جنون دیکھا جہاں بچہ بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا، میرا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا۔

علیمہ خان نے کہا کہ میرا بڑا بیٹا جنونی ہے وہ بسنت کا شوقین ہے، لاہوریوں کو بسنت سے روکنا بڑا مشکل ہے، یہ کسی پارٹی کی بسنت تو نہیں ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ 8 فروری کا احتجاج بہت زبردست تھا، لوگوں نے جس طرح چپ کرکے ووٹ ڈالا تھا کل احتجاج بھی چپ کرکے کیا، پہلے یہ کہتے تھے گھر بیٹھو اب کہتے ہیں باہر نکلو۔ پاکستانیوں نے خاموشی سے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

علیمہ خان نے کہا کہ جنہوں نے کل دکانیں بند کرکے احتجاج کرنا تھا انہوں نے کیا جنہوں نے احتجاج نہیں کرنا تھا انہوں نے نہیں کیا، کل کا احتجاج کامیاب تھا آپ جو مرضی کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں گزشتہ دو سال کے کیسز جمع ہوئے تھے، نمایاں پیش رفت یہ ہے کہ اپیلوں پر سماعت کیلئے تین رکنی بنچ بنا دیا گیا ہے۔

Load Next Story