پنجاب لاء کالج: طالب علم نے کلاس میں لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کرلی، ویڈیو وائرل

کیمپس میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قتل اور خودکشی کا یہ پورا منظر محفوظ ہوگیا

پنجاب  لاء کالج میں ایک طالب علم نے کلاس میں اپنی ساتھی طالبہ کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے صوبہ پنجاب کے ضلع ترن تارن میں واقع ایک لا کالج میں پیر کو انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں فرسٹ ایئر کے ایک طالب علم نے کلاس روم کے اندر اپنی ساتھی طالبہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا، اس کے بعد اس نے خود پر بھی فائر کرکے اپنی جان لے لی۔

یہ واقعہ کلاس شروع ہونے سے قبل پیش آیا جس سے طلبا، اساتذہ اور مقامی افراد شدید صدمے میں مبتلا ہیں۔ کیمپس میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں یہ پورا منظر محفوظ ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ تعلیمی ادارے کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو فوٹیج کی مدد سے واقعے کے محرکات اور پس منظر جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Load Next Story