ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دیدی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نویں میچ میں جنوبی افریقا نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دے دی۔
احمد آباد میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں کینیڈا کی ٹیم 214 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 156 رنز بنا سکی۔
کینیڈا کی جانب سے نونیت دھلیوال 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہرش ٹھاکر 33، یوراج سمرا 12، سعد بن ظفر 11، شریاس مووا 9، نکلس کرٹن 4 جبکہ کپتان دلپریت باجوہ اور جسکرن سنگھ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
کلیم ثنا 5 اور ڈِیلن ہیلیگر 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
اس سے قبل کینیڈا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز اسکور کیے۔
پروٹیز کی جانب سے کپتان ایڈن مارکرم 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر 39 اور ٹرسٹن اسٹبز 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
رائن رکلٹن 33، کوئنٹن ڈی کاک 25 اور ڈیوالڈ بریوس 6 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔
کینیڈا کی جانب سے انش پٹیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دلپریت باجوہ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔