ملطان سلطانز نیلامی کے بعد پی ایس ایل کی تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم بن گئی

پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز حیدرآباد کو 175 کروڑ جبکہ سیالکوٹ کو 185 کروڑ  روپے میں نیلام کیا گیا تھا

پی ایس ایل کی فرنچائز ملطان سلطان کو آج 2 ارب 45 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا جس کے بعد اس ٹیم کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا اور یہ ٹیم پی ایس ایل کی تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم بن گئی۔

آج لاہور میں ملطان سلطانز کی نیلامی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 5 بڈرز نے حصہ لیا اور اس تقریب میں اس فرنچائز کی نیلامی کی بیس پرائس 182 کروڑ روہے رکھی گئی۔

5 مختلف بڈرز نے بولیاں لگائیں جس میں سب سے زیادہ بولی ولی ٹیکنالوجیز نے 2 ارب 45 کروڑ روپے لگا کر 10 سال کے لیے اس ٹیم کو خرید لیا۔

واضح رہے کہ اس فرنچائز کے سابق مالک علی ترین نے معاہدہ تجدید کرنے سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ملطان سلطانز کی نیلامی کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سے قبل پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز حیدرآباد کو 175 کروڑ جبکہ سیالکوٹ کو 185 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا تھا۔

متعلقہ

Load Next Story