- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
طالبان نے پاک فوج کی مدد سے افغان چوکیوں پر حملہ کیا، افغانستان کا الزام
کابل: افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ مشرقی صوبہ کنٹر میں 800 سے زائد طالبان جنگجوؤں نے پاک فوج کی مدد سے افغان چوکیوں پر حملہ کیا۔
افغان حکام کا کہنا تھا کہ جھڑپوں اور فورسز کے آپریشن میں 77 طالبان ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، قندھار میں 2 پولیس افسران کے درمیان تلخ کلامی پر کراس فائرنگ کے نتیجے میں پولیس چیف سمیت7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ صوبہ کنٹر میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 10 طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام نے الزام عائد کیا کہ جھڑپیں جمعے کی صبح ساڑھے 4 بجے ضلع غازی آباد اور نارائی میں اس وقت شروع ہوئیں جب 800 سے زائد طالبان جنگجو ؤں نے پاک فوج کی مدد سے عسکری چوکیوں پر حملہ کیا۔ علاقے میں مزید فوجی بھیج دیے گئے ہیں اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان فورسز کے آپریشن میں47 طالبان ہلاک ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق آپریشن صوبہ کنٹر، نورستان، بغلان، بدخشاں، زابل، لوگراور پکتیکا میں کیا گیا۔ قندوز میں 20 طالبان مارے گئے۔ قندھار میں 2 پولیس افسران کے درمیان تلخ کلامی پر کراس فائرنگ کے نتیجے میں پولیس چیف سمیت7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ صوبہ ہلمند میں طالبان نے 5 شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔