ایپل واچ مین موجود فیچر باقاعدہ طبّی ٹیسٹ کا متبادل نہیں: تحقیق

لوگوں کو روایتی بلڈ پریشر مشین (کف) کے ذریعے باقاعدگی سے بلڈ پریشر چیک کرواتے رہنا چاہیے: ماہرین

نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایپل واچ میں موجود ہائی بلڈ پریشر کی علامات کی نشاندہی کرنے والا فیچر باقاعدہ طبی ٹیسٹ کا متبادل نہیں بن سکتا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صحت سے متعلق الرٹس کے لیے صرف اس ڈیوائس پر انحصار کرنا خطرناک ہو سکتا ہے، کیونکہ اس سے غلط تسلی (false reassurance) ملنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو روایتی بلڈ پریشر مشین (کف) کے ذریعے باقاعدگی سے بلڈ پریشر چیک کرواتے رہنا چاہیے۔

خود ایپل کمپنی بھی واضح کرتی ہے کہ اس کا ’ہائی بلڈ پریشر نوٹیفکیشن فیچر‘ کسی بھی بیماری کی تشخیص، علاج یا نگرانی کے لیے نہیں بنایا گیا۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر ہائی بلڈ پریشر، خون کے لوتھڑے، فالج، ایٹریئل فبریلیشن، دل کی کمزوری یا کولیسٹرول جیسے مسائل کی تشخیص یا مینجمنٹ میں مدد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

Load Next Story