ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکا کی ٹیم 191 رنز کے تعاب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا سکی۔

امریکا کی جانب سے شبھم رنجانے 51 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ شایان جہانگیر 49، مِلند کمار 29، آندرے ہاؤس 13، ہرمیت سنگھ نے 6،کپتان مونانک پٹیل 3 جبکہ محمد محسن اور سنجے کرشنامورتی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3 ، شاداب خان نے 2 جبکہ محمد نواز ، ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل امریکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انہوں نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں  1000 رنزمکمل کرنے کا سنگِ میل بھی عبور کیا۔

دیگر بلے بازوں میں بابر اعطم 76، شاداب خان 30، صائم ایوب 19، محمد نواز 5فہیم اشرف 1 اور کپتان سلما ن آغا 1، محمد عثمان 0 اور ابرار احمد 0   کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

امریکا کی جانب سے شیڈلے وین اسکالکوک نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد محسن ، سوربھ نیٹراولاکر اور ہرمیت سنگھ نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ

Load Next Story