ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان سے شکست کے بعد امریکی ٹیم کے کپتان کا بڑا بیان!
(فوٹو: فائل)
امریکی ٹیم کے کپتان مونانک پٹیل نے پاکستان کے خلاف شکست کی اہم وجوہ سے پردہ اٹھا دیا۔
میچ کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے پاور پلے میں اچھی بولنگ کی لیکن مڈل اوورز میں بہت رنز دے دیے۔ تاہم، ڈیتھ اوورز میں فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم گیم میں تھے اور پاور پلے میں اچھا کیا لیکن ایک بار پھر مڈل اوورز میں اِنٹینٹ نہیں دکھا سکے اور وکٹیں گنوا دیں۔
مونانک پٹیل کا کہنا تھا کہ ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے لیکن چھوٹی چھوٹی غلطیاں مہنگی پڑ جاتی ہیں۔ ٹیم چاہتی ہے کہ آخری دو میچز جیت کر ورلڈ کپ کا سفر بہتر انداز میں تمام کرے۔
واضح رہے پاکستان کے خلاف امریکا کو گروپ میچ میں 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل وہ بھارت کے خلاف میچ 29 رنز سے ہار چکے ہیں۔