انڈس اے آئی ویک 2026؛ پاکستان کے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب تاریخی سنگِ میل
ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات سے قومی اقتصادی اور ٹیکنالوجی منصوبوں کو عملی پیش رفت حاصل ہو رہی ہے۔
پاکستان میں اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ’’انڈس اے آئی ویک 2026‘‘ ایونٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
قومی سطح کے اسٹریٹجک فورم پر مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ٹیکنالوجیز سے متعلق متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ ’’اے آئی فار ہر‘‘، نیشنل اے آئی بوٹ کیمپ، گلوبل گیم جیم، ٹیک مقابلے اور گورنمنٹ و ڈیفنس ٹیک نمائش بھی ایونٹ کا حصہ تھے۔
عطا الرحمٰن، چیف بزنس آفیسر، ڈیوسِنک کا کہنا تھا کہ میں ایس آئی ایف سی، پاشا، پی ایس ای بی اور وزارتِ آئی ٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ اقدام اے آئی آگاہی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت قومی اے آئی ایکوسسٹم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔