پی ایس ایل آکشن میں نظرانداز ہونیوالے مزرابانی نے آسٹریلیا کو دھول چٹا دی

مزرابانی نے 4 اوورز میں محض 17 کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا

(تصویر: اے ایف پی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھلاڑیوں کے آکشن میں نظر انداز ہونے والے بلیسنگ مزرابانی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عالمی نمبر دو ٹیم آسٹریلیا کے بخیے ادھیڑ دیے۔

ایونٹ کے 19 ویں میچ میں زمبابوے نے بلیسنگ مزرابانی کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا۔

بلیسنگ مزرابانی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں محض 17 کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ۔

واضح رہے 11 فروری کو ہونے والی پی ایس ایل آکشن میں زمبابوے کے فاسٹ بولر 1 کروڑ 10 لاکھ کی بیس پرائس کے ساتھ رجسٹر ہوئے تھے۔ تاہم، کسی بھی فرینچائز نے ان کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

Load Next Story