ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا بھارت کو 176 رنز کا ہدف
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔
احمدآباد میں جاری گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
کیویز کی جانب سے مارک چیپمین 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 32، فِن ایلن 31، رچن رویندرا 13، ٹِم سائفرٹ 13، کپتان مچل سینٹنر 4 اور گلین فلپس 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
جیمز نیشم 23 اور میٹ ہینری 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کیشو مہاراج ، لنگی اینگیڈی اور کوربن بوش نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔