پاک بھارت ٹاکرا؛ وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا بیان سامنے آگیا
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے حق میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ہونے والا اہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ انتہائی سنسنی خیز ہوگا اور پوری قوم کی نظریں اس مقابلے پر مرکوز ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس بار بھی شائقین کرکٹ کو ایک شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور سب شائقین ایک اچھی اور مسابقتی گیم کے منتظر ہیں۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کل کے دن کو پاکستان کی فتح کا دن بنائے اور قومی ٹیمسری لنکا کی سرزمین پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے شائقین کرکٹ کو ایک بہترین اور یادگار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا اور قومی ٹیم شاندار فتح اپنے نام کرے گی۔