پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی سرمایہ کاری اور شراکت داری کی بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔
پاکستانی ٹیکنالوجی شعبہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی ٹیک فرم نے پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ "ورچوئنز "کو لاکھوں ڈالر مالیت کےمعاہدے کے تحت خرید لیا۔
یہ کامیاب معاہدہ پاکستان کی ٹیکنالوجی صلاحیتوں اور اے آئی شعبے میں تیزی سے ابھرتی جدت کا عکاس ہے۔
بین الاقوامی کمپنیوں کی بڑھتی دلچسپی پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل اور تکنیکی استعداد پر مضبوط اعتماد کا مظہر ہے۔
ایس آئی ایف سی کےجامع اصلاحاتی اقدامات کی بدولت پاکستان کا ٹیکنالوجی شعبہ عالمی جدت اور سرمایہ کاری میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔