ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا نے نمیبیا کو 31 رنز سے شکست دے دی

امریکا کے 200 رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 168 رنز بناسکی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں امریکا نے نمیبیا کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں 200 رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بناسکی۔

نمیبیا کی طرف سے لورین اسٹینکمپ 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

قبل ازیں امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

موناک پٹیل 52 اور سنجے کرشنامورتھی ناقابل شکست 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔ شایان جہانگیر نے 22، سائی تیجا موکالما 17 میلیند کمار نے 28 رنز بنائے۔ شبھم رانجنے 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نمیبیا کی طرف سے ویلم مائی برگ اور گیرہارڈ ایراسمس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Load Next Story