ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ گرفتار

گرفتار ملزم بھاری رقوم کے عوض جعلی ویزے فراہم کرتا تھا

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی بڑی کارروائی میں مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ یاسر عرفات گرفتار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم ایف آئی اے کراچی، لاہور اور فیصل آباد کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ کے منظم گروہ کا سرگرم رکن ہے۔

ملزم شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر بھاری رقوم بٹورنے میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم بھاری رقوم کے عوض جعلی ویزے فراہم کرتا تھا۔

ملزم نے متعدد شہریوں کو جعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کی۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ شہری بیرون ملک ملازمت کے لیے صرف قانونی اور مستند ذرائع اختیار کریں۔

Load Next Story