عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی شادی کے بعد ثانیہ اشفاق کا نیا دعویٰ سامنے آگیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کی شادی کے بعد عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کا نیا دعویٰ سامنے آگیا۔
عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تھا۔ ثانیہ نے کہا کہ یہ قاتل ہے اس نے مجھے دھوکا دیا اور میرے پاس اس کا ویڈیو ثبوت ہے۔
ثانیہ اشفاق نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کیا جائے کسی بھی قاتل اور دھوکے باز کو فرار نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خرید رکھا ہے اوراب عماد وسیم کی جانب سے شادی کی تصدیق کے بعد ان کی سابق اہلیہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کرنے کے لیے بائیکاٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔