جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی

جی ایچ کیو حملہ کیس کا کوئی گواہ بھی پیش نہیں ہوا

راولپنڈی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس پر آج کوئی کارروائی نا ہوسکی۔ عمران خان، شاہ محمود قریشی کی جیل روبکار پر حاضریاں لگائی گئیں۔

ویڈیو ٹرائل سسٹم عدالت میں تاحال فنکشنل نا ہوسکا جبکہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا کوئی گواہ بھی پیش نہیں ہوا۔ تاہم شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔  آئیندہ تاریخ پر جیل اور کمرہ عدالت فعال کرنے کا حکم دیا گیا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں کُل 119 گواہ ہیں جن میں سے اب تک 47 کے بیان ریکارڈ ہوئے ہیں۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ویڈیو لنک ٹرائل نوٹیفیکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج ہے۔ 

جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئیندہ تاریخ پر 5 گواہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

Load Next Story