سابق جج سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس خلیل الرحمن خان انتقال کرگئے
سابق جج سپریم کورٹ آف پاکستان و سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس خلیل الرحمن خان قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج مورخہ 17 فروری بعد از نمازِ مغرب ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ ڈونگی گراؤنڈ گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم کا جنازہ انکی رہائش گاہ 63 ابوبکر بلاک، نیو گارڈن ٹاؤن سے 05:30 بجے شام اٹھایا جائے گا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق جج سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس خلیل الرحمان خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس خلیل الرحمن خان کا شمار ملک کے سینئر اور تجربہ کار ججز میں ہوتا تھا۔ انکا شمار فرض شناس ججوں میں ہوتا تھا، جنھوں نے تمام عمر عدل و انصاف کے لئے کام کیا۔
وزیر اعظم نے جسٹس خلیل الرحمان خان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی جسٹس خلیل الرحمان خان کو جنت میں اعلی مقام دے اور انکے درجات بلند فرمائے، آمین۔