ماں سے محروم بندر کے بچے کی کھلونے سے لپٹنے کی ویڈیو وائرل

پنچ نامی یہ بندر کا بچہ گزشتہ برس جولائی میں پیدا ہوا اور اس کی ماں سے نے کچھ عرصہ بعد ہی اس کو ترک کر دیا

جاپان میں ماں کی طرف سے ترک کیے جانے والے بندر کے بچے کی کھلونے سے لپٹنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

’پنچ‘ نامی چھ ماہ کے بندر کے بچے کو آرام کی تلاش میں کھلونے بندر کی آغوش میں جاتے فلمایا گیا۔ پنچ کو اس کی ماں نے پیدائش کے کچھ عرصے بعد ہی ترک کر دیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا بندر آرام کے لیے کھلونے کی گود میں بیٹھ جاتا ہے۔ پھر جھک کر اپنا چہرہ کھلونے میں چھپا لیتا ہے۔

ایک اور کلپ میں پنچ کو اس کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکار کی گود میں چڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پنچ گزشتہ برس جولائی میں پیدا ہوا اور اس کی ماں سے نے کچھ عرصہ بعد ہی اس کو ترک کر دیا۔

Load Next Story