لاہور میں 22 سالہ طالبہ کالج کی چھت سے گرکر ہلاک، واقعہ مشکوک قرار

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فریحہ آزاد کشمیر کی رہائشی اور بی ایس فائنل ایئر کی طالبہ اور ہاسٹل میں مقیم ہے


ویب ڈیسک February 17, 2026

لاہور میں قائم فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی چھت سے طالبہ نے چھلانگ لگادی، جس کے بعد وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا جس کے بعد امدادی ٹیموں کو کالج طلب کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے متاثرہ طالبہ کو طبی امدادکےلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔ متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیرتھی، طالبہ کےخودکشی کرنے کی کوشش کی وجوہات کا تعین کیاجارہاہے۔

پولیس طالبہ کی شناخت 22 سالہ فریحہ کے نام سے ہوئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ فریحہ ایم بی بی ایس فائنل ائر کی طالبہ اور آزاد کشمیر کی رہائشی ہے جو کالج ہاسٹل میں ہی مقیم ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ فریحہ ہاسٹل کی تیسری منزل پر چہل قدمی کر رہی تھی،سر چکرایا اور نیچے آگری۔

دوسری جانب پولیس نے خودکشی کی یا دینے سمیت دیگر پہلوؤں پر نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ فریحہ کو چھلانگ لگانے کی وجہ سے دماغ میں شدید چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریحہ ہاسٹل میں سکونت سے قبل والد کے ساتھ لاہور میں رہائش پزیر تھی، والد کی ریٹائرمنٹ اور کشمیر شفٹنگ پر ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔

مقبول خبریں