رانا صاحب، ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں، سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہو گئیں، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا صاحب، ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں ورنہ اُڑتے تیر کی کہاوت تو آپ نے سنی ہو گی۔ سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ’میرے دوست رانا ثنااللہ صاحب! آپ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو دو دفعہ ڈیل آفر کی لیکن وہ نہیں مانے۔ پہلے تو بتائیں کب کہاں اور کیسے‘؟
انہوں نے مزید کہا کہ ’یا یہ وہ ڈیل ہے جس کا صرف آپ لوگوں کے تصوارات اور آپ کو ہی پتہ ہے؟ میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اُس نے بقول آپ کے ڈیل نہیں مانی۔ اگر بانی پی ٹی آئی یہ مبینہ ڈیل قبول کر لیتے تو آپ کو پتہ ہے پھر اس نے تو سیاستدانوں کے پیچھے آنا ہی آنا ہے اور آپ لوگوں کو چھوڑنا بھی نہیں ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پھر سیاستدانوں نے کہاں جانا یہ مجھے بھی نہیں پتا، کیونکہ کسی اور کے پیچھے نہ بانی جائے گا نہ جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی اور میں ہمت اور جرات ہے۔
میرے دوست رانا ثنااللہ صاحب!
آپ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو دو دفعہ ڈیل آفر کی لیکن وہ نہیں مانے۔
پہلے تو بتائیں کب کہاں اور کیسے؟ یا یہ وہ ڈیل ہے جس کا صرف آپ لوگوں کے تصوارات اور آپ کو ہی پتہ ہے؟
میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اُس نے بقول آپ کے ڈیل نہیں مانی۔ اگر…انہوں نے کہا کہ ’رانا صاحب، ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں ورنہ اُڑتے تیر کی کہاوت تو آپ نے سنی ہو گی۔ سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہو گئی۔ کچھ نیا سوچیں *میں نے آپ لوگوں سے کہا تھا کہ انسان کی عادت بدلی جا سکتی ہے، فطرت نہیں۔* *رمضان مبارک اینڈ گُڈ لک۔