پاکستان کے دفاع کے لیے بلوچستان کے سپوتوں کی عظیم قربانیاں

پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران و جوانوں کا شہدا بلوچستان کو زبردست خراج عقیدت پیش

دفاعِ وطن کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے ہمیشہ جرأت، عزم اور قربانی کی لازوال داستانیں رقم کی  ہیں۔

پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران و جوانوں کا شہدا بلوچستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جس میں شہداء کے ورثاء کے ہمراہ پاک فوج کے جوانوں نے شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

شہداء میں صحبت پور  سے تعلق رکھنے والےحوالدار لیاقت علی شہید، زیارت سے لانس حوالدار محمد عقیل شہید اور جعفرآباد سے نائیک گلاب خان شہید شامل ہیں۔

وطن عزیز کے دفاع میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

Load Next Story